Get Alerts

لندن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں بیک ڈور رابطوں کا انکشاف

لندن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں بیک ڈور رابطوں کا انکشاف

لندن : میڈٰیا رپورٹس کے مطابق حکومتی جماعت اور پیپلز پارٹی کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مشترکہ دوست دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملاقات کے لیے سر گرم ہو گئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے جس کے لیے آصف زرداری بھی جلد لندن پہنچنے والے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی بھی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں ملک میں جاری سیاسی صورتحال، ن لیگ کی اندرونی سیاست اور شریف فیملی کے خلاف جاری مقدمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور لیگی قیادت کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: