Get Alerts

امریکا نے پاکستان سے مزید پانچ ہیلی کاپٹر واپس مانگ لیے

امریکا نے پاکستان سے مزید پانچ ہیلی کاپٹر واپس مانگ لیے

اسلام آباد:امریکا اور بھارت کی پاکستان کے خلاف نئی سازش،امریکی حکام نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دئیے گئے ہیلی کاپٹر واپس مانگ لے لیے،تفصیلات کے مطابق امریکا نے یہ ہیلی کاپٹر پاکستان کو بارڈر پٹرولنگ کے لیے دئیے تھے۔

؎امریکی ساخت کے یہ ہیلی کاپٹرز وزارت داخلہ کے پاس تھے اور یہ انسداد دہشت گردی آپریشن میں بھی استعمال ہوتے تھے جب کہ ان ہیلی کاپٹرز کو مظاہروں کی نگرانی کے لیے بھی استعمال کیا جا تا تھا اور ان کی پرواز سے قبل امریکی سفارت خانہ سے اجازت لی جاتی تھی۔

امریکا کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کی واپسی کے مطالبے کے بعد ان کو واپس لے جانے کے لیے کارگو طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔واضح رہے امریکا نے 2002 میں پرویز مشرف کے دور حکومت میں پاکستان کو 9 ہیلی کاپٹرز پاک افغان سرحد کی مانیٹرنگ کے لیے دیے تھے جن میں سے 4 ہیلی کاپٹر امریکا کو پہلے ہی واپس کردیے گئے تھے۔

ٹیگز: