لندن: میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں اگر جماعت نے کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے فیصلہ کیا کہ اگر 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ نے بھرپور کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بارے میں پالیسی بیان مریم نواز اور حمزہ شہباز کے بجائے نواز شریف اور شہباز شریف دیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مائنس نواز شریف فارمولا کسی صورت بھی قبول نہیں ہو گا اور اس کے لئے بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں