Get Alerts

دنیا کی سب سے مہنگی ترین سینڈل

دنیا کی سب سے مہنگی ترین سینڈل

سونے اور ہیروں سے بنی  دنیا کی مہنگی ترین سینڈل بھی تیار کر لی گئی ہے۔

برطانوی ڈیزائنر ڈیبی ونگھم نے سونے اور ایک ہزار ہیروں کو استعمال کرتے ہوئے ایک سینڈل بنائی ہے۔

اس سینڈل کو مشین کے بجائے ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں تقریبا 100 کاریگروں نے کام کیا ہے اور اس میں خاص طور پر 18 کیرٹ گولڈ کا دھاگا استعمال کیا گیا ہے جب کہ سینڈل کا چمڑا 24 کیرٹ گولڈ کے رنگ سے رنگا  ہوا ہے۔سینڈل پر چمبیلی کے پھول کا ڈیزائن بنایا گیا ہے جو کہ چمڑے تیار کیا گیا ہے اور  ان کے اوپر ہیرے بھی لگائے ہیں۔

 سینڈل کی قیمت 11 ملین پاؤنڈ مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی میں یہ رقم ڈیڑھ ارب روپے کے قریب ہے۔