لاہور:معروف اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ فن کے معاملے میں مقابلے بازی کا رجحان اچھا ہے اس سے فنکار مزید محنت کر کے دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھی تو اپنی سینئرز سے رہنمائی لیتی تھی مگر آج جو اداکارائیں آ رہی ہیں وہ سمجھتی ہیں کہ ان کو کسی سے رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں ، انہیں اداکاری کے تمام گر آتے ہیں ۔انہیں خود کو ٹھیک کرنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اس طرح کا تاثر ذہن میں بٹھانا اچھا نہیں جب تک آپ سینئر سے گائیڈ لائن نہیں لیں گے آپ اچھے اداکار نہیں بن سکتے ۔ میری زندگی کا بہترین لائف پارٹنر مل گیا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری زندگی کاکوئی اچھاعمل میرے سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں مجھے اتنا محبت کرنے والا شوہر ملا ہے ۔