شہری کو چوری شدہ گاڑی مل گئی

 شہری کو چوری شدہ گاڑی مل گئی

برمنگھم: گوگل ارتھ کااستعمال کرتے ہوئے ایک شخص نے اپنی چوری شدہ گاڑی  ڈھونڈ لی۔ برمنگھم کے ایک رہائشی کی گاڑی کو چورو ں نے چرالیا۔  تاہم اس شخص نے پولیس کی مدد  کے بغیر سنیپ چیٹ اور گوگل کی مدد سے اپنی گاڑی تلاش کرلی۔

جیمی نامی اس شخص کی گاڑی برمنگھم میں  اس کے گھر سے  صرف چھ میل دور تھی۔اس  کاکہنا ہےکہ  میرے پاس  اس کی چابیاں تھیں، اس کی حالت بہت خراب ہوئی تھی۔ تاہم میں نے اپنی گاڑی کو پہچانتے ہوئے لاک کو کھول لیا۔ مجھے یہ گاڑی ٹیکنالوجی کے استعما ل سے ملی۔

میں نے  اس دوران پولیس سےبھی رابطہ کیا۔ تاہم وہ بھی  اس حوالے سے تحقیقات کررہے تھے لیکن میں ان سے جلد  کامیاب ہوگی۔

جیمی نے  گوگل ارتھ کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دینے سے پہلے عین اس گلی کی نشاندہی کی جہاں گاڑی کھڑی تھی۔جیمی کاکہنا تھا کہ مجھے چوروں کا تو نہیں پتہ چلا لیکن  میں اس بات پر حیران ہوا کہ   وہ اتنے بے وقوف ہوں گے کہ کار کو اسی جگہ چھوڑ دیں  گے۔

مصنف کے بارے میں