کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر زوردار تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 2015 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ دوبارہ 158,748 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔
گزشتہ کاروباری دن مندی کے اثرات کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جس سے مارکیٹ میں خوشگوار ماحول پیدا ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تیزی آئندہ دنوں میں سرمایہ کاری کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ جاری رہا، انٹر بینک میں ڈالر 280.90 روپے پر بند ہوا، جو دو پیسے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔