لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ زندگی میں رومانس ابھی نیا نیا آیا ہے اور وہ اس لمحے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
صبا قمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں مائلڈ ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ ذہنی دباؤ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دل کے دورے صرف کولیسٹرول کی وجہ سے نہیں بلکہ ذہنی تناؤ سے بھی ہو سکتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ رومنٹک مناظر ادا کرنا پہلے مشکل تھا، لیکن اب وہ رومانوی کرداروں میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے لیے وقت چاہیے، اور میری 8 گھنٹے کی نیند مشکل سے پوری ہوتی ہے، محبت کے لیے وقت کہاں ہے؟ ابھی میں مداحوں کو انٹرٹین کر رہی ہوں۔
صبا قمر نے شادی، محبت اور بچوں کے حوالے سے کہا کہ سب کچھ قسمت پر منحصر ہے اور یہ جب مقرر ہوگا تب ہی ہوگا۔
مزید برآں، انہوں نے اداکار عثمان مختار کے بارے میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ چاہے شادی ہو یا نہ ہو، تیاری پوری رکھنی چاہیے۔