Get Alerts

افغانستان سے تعلقات ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم ہونے کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں:خواجہ آصف

افغانستان سے تعلقات ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم ہونے کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی بند نہ ہوئی تو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کبھی معمول پر نہیں آ سکتے۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں اور پاکستان اپنی سرحدوں اور سلامتی کے تحفظ کے لیے جواب بھی دے رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے گزشتہ 40 سالوں میں افغانستان میں سرمایہ کاری کی، لیکن نتیجہ خسارے میں نکلا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے اور ملک کو صرف نیازی لا کے تحت نہیں چلایا جا سکتا۔

ٹیگز: