Get Alerts

خیبرپختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کی نئی 13 رکنی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزراء، مشیر اور معاونِ خصوصی سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم، قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان، پارٹی رہنما اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور 1 معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ وزراء میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔ سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بونیر سے ریاض خان، فخر جہاں اور تاج محمد ترند نے حلف اٹھایا، جبکہ دیگر وزراء مختلف اضلاع کی نمائندگی کرتے ہیں۔

حلف برداری کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ساتھ ہی صوبے کے لیے مؤثر اور بروقت کارکردگی کی توقع ظاہر کی۔

ٹیگز: