لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان کے حوالے سے غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔
نمائندہ نیو نیوز وقاص غوری کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کسی کاروبار، جماعت یا فرد کو کسی بھی کام کے لیے لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں امن قائم رکھنے اور فتنہ و فساد کو روکنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔