لاہور : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یہ میچ تین میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔