بھارتی پائلٹ ابھیندن ایک بار پھر پاکستان آئیں گے، سوشل میڈیا پر پوسٹ نے ہلچل مچادی

بھارتی پائلٹ ابھیندن ایک بار پھر پاکستان آئیں گے، سوشل میڈیا پر پوسٹ نے ہلچل مچادی
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: بھارتی پائلٹ ابھیندن ایک بار پھر پاکستان آئیں گے۔ بھارتی پائلٹ ابھینندن امن کا پیغام دینے کے لیے مسافر طیارہ اڑاتے ہوئے دہلی سے لاہور پہنچیں گے۔جب کہ دوسری طرف پٹرول فی لیٹر 20روپے ہو گیا اور پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

جب کہ آپ اپریل 2020ء سے دوبئی سے دوبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے درمیان چھوٹے ڈرون طیاروں پر سواری کا مزا لے سکیں گے۔
اسی طرح کی کئی پوسٹس آج آپ کو سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملیں گی۔ان میں سے کئی ایسی خبریں بھی ہوں گی جن کو پڑھ کر آپ کو ایک بار حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا۔ان خبروں میں سب سے حیرت انگیز خبر بھارتی پائلٹ ابھینندن کی ہے۔

ایک ویب سائٹ نے پوسٹ کیا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن امن کا پیغام دینے کے لیے مسافر طیارہ اڑاتے ہوئے دہلی سے لاہور پہنچیں گے۔


اگرچہ 27فروری کو جب پاک فوج نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تو ابھینندن بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی مشہور ہو گئے۔پاکستان نے امن کا پیغام دینے کے لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا تاہم ان کے پاکستان آنے کی خبر یقیناَ سب کو حیرت میں مبتلا کر دے گی۔

آج کے دن سوشل میڈیا پر ایسی بے شمار خبریں آپکو حیران کر دیں گی۔ لیکن ان خبروں پر یقین کرنے سے پہلے آپ کو جان لینا چایئیے کہ آج یکم اپریل ہے جو کہ " اپریل فول ڈے" کے طور پر منایا جاتا ہے۔یکم اپریل کو لوگ ایک دوسرے کو بیوقوف بنانے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں جس کا اصل مقصد قہقہے بکھیرنا ہوتا ہے تاہم ان خبروں کو سنجیدہ لینے سے آپ نقصان بھی اٹھا سکتے ہیں اس لیے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ یقیناََ یکم اپریل کو مختلف ویب سائٹس کی طرف سے ایسی حیرت انگیز خبریں اپریل فول ڈے کی مناسب سے دی جا رہی ہوں گی۔