ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کر دیئے

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2020کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 25 فیصد اضافہ ہوا،مارچ 2020میں مہنگائی کی شرح مارچ 2019کے مقابلے میں 10.74 فیصد رہی،جولائی تا مارچ 2019-20ءمہنگائی کی شرح 2018-19کے مقابلے میں 11.80 فیصدرہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 35 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا،پھل 11 فیصد،چکن 3 فیصد،ایل پی جی 2 فیصد تک مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں ٹماٹر 23 فیصد،گندم اور آٹا 8،8 فیصد سستا ہوا۔

ادارہ شماریات نے کہاہے کہ ایک ماہ میں مختلف دالوں کی قیمت میں 5 سے 2.5 فیصد کمی ہوئی،ایک سال میں آلو 107 ، پیاز 92 اور دالیں 70 سے 47 فیصد مہنگی ہوئی،ایک سال میں ٹماٹر 71 اور مصالحہ جات 27 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ ایک سال میں گیس چارجز 55 اور بجلی کے نرخ 14 فیصد سستے ہوئے، ایک سال میں خوردنی تیل 27 اور ایل پی جی 19 فیصد مہنگی ہوئی۔