ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
کیپشن: ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
سورس: file

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی ۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی کی درخواست پر سماعت گرے گا۔ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 20 لاپتا پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن کا ریکارڈ جمع کرادیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ این اے 75ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں 10پریذائیڈنگ افسران مشکوک جگہ پر تھے۔

 پریذائیڈنگ افسران نے ریٹرننگ افسر کے آفس پہنچنے کیلئے متبادل لمبا روٹ اختیار کیا۔ای سی پی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 20 پریزائیڈنگ افسران کے لاپتہ ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی لوکیشن جیو فینسنگ ریکارڈ طلب کیا گیا۔ 20میں سے 10پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن ایک مشکوک جگہ پر ٹریس ہوئی۔

 ای سی پی نے لاپتا پریذائیڈنگ افسران کی مشکوک لوکیشن کے نقشہ جات بھی عدالت میں جمع کروا دیئے۔ای سی پی نے عدالت کو بتایا کہ پریذائیڈنگ افسران نے ریٹرننگ افسر کے آفس پہنچنے کیلئے متبادل لمبا روٹ اختیار کیا۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ معاملے کے فیصلے کیلئے دستاویز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ 

گزشتہ سماعت پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو حلقے میں 10  اپریل کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انتخاب کرانے کا فیصلہ برقرار ہے تاہم 10 اپریل کو پولنگ کا فیصلہ معطل کر رہے ہیں۔