محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

 محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد :محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں  بارشوں کی پیش گوئی  کی ہے ۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔  اسلام آباد میں دن کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،پشاور، نوشہرہ صوابی، باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی۔کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد  میں    بھی تیزہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دیگر اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔  پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں بھی مزید بارش کا امکان  ہے۔

 محکمہ موسمیات کا  مزید کہنا ہے کہ  بلوچستان کےبیشتر اضلاع  میں  موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں جزوی ابرآلود  رہے گا جبکہ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا ،  آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں