محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے فصلوں و سٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کر دیا ہے جس کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج رات سے جمعہ تک ایک بار پھر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 
محکمہ موسمیات نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ آندھی تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کھڑی فصلوں و سٹرکچرز کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ پیر اور منگل کو بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے سے سٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، نتھیا گلی، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، سکردو، ستور اور ہنزہ میں درمیانی اور شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خطرہ ہے جس کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں