Get Alerts

 نیٹو محض ایک کاغذی شیر ہے، اب امریکا کسی کی مدد نہیں کرے گا:امریکی صدر کا نیٹو سے علیحدگی پر غور

 نیٹو محض ایک کاغذی شیر ہے، اب امریکا کسی کی مدد نہیں کرے گا:امریکی صدر کا نیٹو سے علیحدگی پر غور

واشنگٹن/لندن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی دفاعی اتحاد "نیٹو" (NATO) کی افادیت پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف" کو دیے گئے ایک سنسنی خیز انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اتحادیوں خصوصاً برطانیہ اور فرانس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی صدر نے اتحادیوں کے رویے اور دفاعی صلاحیتوں پر جم کر بھڑاس نکالی۔  صدر ٹرمپ نے کہا کہ "میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ نیٹو کی حقیقت ایک کاغذی شیر سے زیادہ کچھ نہیں، مجھے اس اتحاد پر کبھی مکمل اعتماد نہیں رہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا ہمیشہ اتحادیوں کے ساتھ کھڑا رہا، لیکن جب امریکا کو ضرورت پڑی تو کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ موجودہ جنگ میں نیٹو کی عدم شرکت نے میرے شکوک کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔
 صدر ٹرمپ نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ "برطانیہ کے پاس اب کوئی نیوی نہیں رہی، ان کے جنگی جہاز پرانے ہو چکے ہیں اور کسی کام کے نہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور فرانس نے ساتھ چھوڑ دیا ہے، اب وہ اپنا تیل خود حاصل کریں، امریکا اب کسی کی مدد نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی دوٹوک موقف اختیار کیا ۔ایران مذاکرات کرے یا نہ کرے، ہم کسی بھی معاہدے کے بغیر اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔ ہم نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے، اب دنیا اپنی حفاظت خود کرے۔

ٹیگز: