نیپال سے اغواءکرنل(ر) حبیب کی بازیابی کےلئے اہلیہ کی اقوام متحدہ کودرخواست

 نیپال سے اغواءکرنل(ر) حبیب کی بازیابی کےلئے اہلیہ کی اقوام متحدہ کودرخواست

اسلام آباد:نیپال سے مبینہ طور پر اغوا کئے گئے کرنل(ر) حبیب کی اہلیہ نے اپنے خاوند کی بازیابی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو درخواست کر دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں مبینہ اغوا کرنل حبیب کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔

کرنل حبیب کی اہلیہ نے اپنے خاوند کی بازیابی کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ان کے خاوند کو یو این پروجیکٹ میں ملازمت کا جھانسہ دیکر نیپال بلایا گیا وہ 5اپریل کو لاہور سے عمان ائر لائن کے ذریعے نیپال گئے۔

کرنل حبیب کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ کرنل(ر) حبیب کو پاکستان کے دشمنوں نے اغوا کیا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل بازیابی میں کردار ادا کرے۔