Get Alerts

روس نے امریکی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

روس نے امریکی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

ماسکو : روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

کرملن کے ترجمان ڈمیٹری پیساکوف نے امریکی سفارتکاروں کو روس سے نکل جانے کے لئے72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی طریقہ ہے جسے امریکہ نے روس کے سفارتکاروں کے خلاف اختیار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس اپنے فیصلے پر اٹل ہے اس لئے کہ امریکہ ہی سفارتکاروں کی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے روس کے اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکااس کا جائزہ لے رہا ہے۔