لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون کی شدید بارشوں کے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 5 اگست سے شروع ہونے والی بارشوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ ماہ سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے شدید سیلاب کا امکان ہے، جس کے باعث ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ایمرجنسی کنٹرول رومز، سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیمیں چوکس رکھی گئی ہیں۔ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، عوام کو محفوظ جگہوں پر رہنے اور بہتے ہوئے پانی میں گاڑی چلانے سے پرہیز کی سفارش کی گئی ہے۔