Get Alerts

پنجاب سمیت مختلف اضلاع میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 جاری، 2300 سے زائد طلباشریک

پنجاب سمیت مختلف اضلاع میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 جاری، 2300 سے زائد طلباشریک

لاہور: پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کامیابی سے جاری ہے، جس میں لاہور، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور سرگودھا کے مختلف تعلیمی اداروں کے 2300 سے زائد طلبا و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرنشپ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت مختلف ماہرینِ تعلیم اور دیگر مقررین قومی سلامتی، دہشت گردی، قومی نظریہ، آزاد جموں و کشمیر، میڈیا لٹریسی اور زندگی کے مختلف اہم موضوعات پر خصوصی نشستوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

 طلبہ و طالبات کو قومی امور، میڈیا لٹریسی اور ذمہ دار شہری ہونے کے تقاضوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے معلوماتی لیکچرز اور انٹرایکٹو سیشنز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ انٹرنشپ میں شریک طلبہ و طالبات نے پروگرام کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے انہیں قومی سلامتی، دہشت گردی، آزاد جموں و کشمیر اور دیگر اہم قومی امور کے حوالے سے قیمتی معلومات حاصل ہو رہی ہیں۔

ٹیگز: