Get Alerts

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025، ملک بھر کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء کی بھرپور شرکت

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025، ملک بھر کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء کی بھرپور شرکت

راولپنڈی :  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی زیر نگرانی جاری سمر انٹرن شپ 2025 کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہی ہے، جس میں ملک بھر کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء و طالبات بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

اس انٹرن شپ میں ملک کی 150 سے زائد جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبہ شریک ہیں، جو پاکستان کے نوجوانوں کے عزم، جذبے اور حب الوطنی کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سمر انٹرن شپ میں شریک نوجوانوں سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ: "پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے، قوم کو اپنے ان باصلاحیت اور پُرجوش نوجوانوں پر فخر ہے۔"
طلبہ و طالبات نے بھی پاک افواج کے ساتھ اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ: "ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، کوئی ہمیں ان سے جدا نہیں کر سکتا، دشمن کی کوئی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔"
طلباء نے پاک افواج کے حالیہ آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" میں دشمن کو دئیے گئے منہ توڑ جواب کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ: "یہ جرأت و بہادری کا ایسا باب ہے جو ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔"
انٹرن شپ میں شریک نوجوانوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ہر میدان میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک کا دفاع کریں گے۔

ٹیگز: