لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کرپشن اور اخلاقیات پر لیکچر دینے سے پہلے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آزاد کشمیر کے عوام سندھ میں کچے کی صورتحال دیکھ کر ووٹ دیتے؟
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو ووٹ دیا ہے اور پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔
رانا سکندر حیات نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے ملک سے روشنیاں چھین لی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب کارکردگی اور عملی اقدامات کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے، عملی طور پر دکھانے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کرنا ہے تو اسے عملی میدان میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔