Get Alerts

 سندھ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے لاعلمی کی بنیاد پر تنقید درست نہیں: سعید غنی

 سندھ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے لاعلمی کی بنیاد پر تنقید درست نہیں: سعید غنی

کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اسپتالوں کی تعمیر خوش آئند ہے، تاہم سندھ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے لاعلمی کی بنیاد پر تنقید درست نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پنجاب کے دو وزرا نے سندھ میں کام نہ ہونے کی بات کی، انہیں سندھ آکر یہاں کے منصوبے اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزرا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سندھ آئیں اور یہاں ہونے والے کام دیکھیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ کی صورتحال سے متعلق سوال وفاقی حکومت سے کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورٹ کے معاملے پر بات کرنے والے دراصل اپنی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

سعید غنی نے صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ این آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی اور گمبٹ کے ادارے ملک بھر کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مریض سندھ کے ان اداروں سے علاج کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سعید غنی نے ترقیاتی بجٹ، ٹیکس وصولیوں اور ماحولیاتی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ نے مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کیے ہیں۔

ٹیگز: