دہشت گردوں کا پیچھا چھوڑیں گے ، نہ شہیدوں کا خون بھولیں گے، احسن اقبال

دہشت گردوں کا پیچھا چھوڑیں گے ، نہ شہیدوں کا خون بھولیں گے، احسن اقبال

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گورنر خیبر پختونخوا کے ہمرا پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جس میں انہوں نے آج کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر داخلہ نے واقعے میں شہید ہونے والے افرادکے لئے فی کس 10لاکھ روپے ،شدید زخمی کو 5لاکھ اور معمولی زخمی ہونے والے افراد کو فی کس دو لاکھ دینے کااعلان کیا۔
اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا ہونا پڑے گا بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں دہشت گردوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی شہیدوں کے خون کو بھولیں گے۔احسن اقبال نے بروقت کارروائی پر پولیس اور فوج کی کارکرگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواپولیس اورفوج کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی پرفخرہے۔