Get Alerts

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات

 پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات
سورس: file

کراچی: پاکستانی تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو  خلیج عدن میں تعینات کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہے اور خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

ٹیگز: