سٹاک مارکیٹ: بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، 2017 کے بعد سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری

سٹاک مارکیٹ: بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، 2017 کے بعد سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری

 کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 167 پوائنٹس کا اضافہ  ہواہے۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 60 ہزار 699 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں صرف نومبر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ 2017 کے بعد سے اب تک ایک ماہ میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے درمیان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور تقریباً انڈکس 2000 پوائنٹس بڑھا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں