حج اخراجات میں اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے ، شہباز شریف

حج اخراجات میں اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے ، شہباز شریف
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا بھی مشکل بنادیا ہے۔اپو زیشن لیڈر شہباز شریف نے حج پیکج مسترد کرتے ہوئے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج اخراجات میں اضافے پر حکومت سے جواب طلب کریں گے۔


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حج اخراجات میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کیلئے حج کا سوچنا بھی محال کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حج کاروبار کا ذریعہ نہیں عبادت ہےیہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے ۔


دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ہر حاجی کو چالیس ہزار روپے کی سبسڈی دی لیکن انصاف سرکار نے حج اخراجات دوگنا کردیے اور سبسڈی بھی ختم کردی۔دوہزار اٹھارہ میں قربانی سمیت سرکاری حج کے اخراجات 2 لاکھ 80 ہزار روپے تھے۔اب سرکاری حج 4 لاکھ 47 ہزار روپے میں کرایا جارہا ہے ۔