ہم میدان میں آئے تو عمران خان بھاگ جائیں گے: مولانا فضل الرحمن

ہم میدان میں آئے تو عمران خان بھاگ جائیں گے: مولانا فضل الرحمن
سورس: File

چمن: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جب ہم میدان میں اتریں گے تو عمران خان بھاگ جائے گا۔ عمران خان کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہوگا۔ ہم پی ٹی آئی کی باطل حکومت سے سمجھوتا نہیں کریں گے۔حکومت نہ صرف ناجائز ہے بلکہ نااہل بھی ہے۔

چمن میں جلسہ سے خطاب کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو غلامی کی طرف لے کر جایا جا رہا ہے۔ دھاندلی سے آنے والی حکومت سے دنیا بھی تعاون نہیں کر رہی ۔ہم نااہل حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ وطن ہمارا ہے اس کا دفاع کریں گے۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کو کمزور کردیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دیا گیا۔ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا۔ معاشی لحاظ سے ملک کو کنگال کردیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں