برطانوی ارب پتی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا

برطانوی ارب پتی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا

لندن : لیمبرگینی گاڑیوں سے انسیت کی وجہ سے اپنا نام ڈینی کیرن سے تبدیل کرکے ڈینی لیمبو رکھنے والے ارب پتی برطانوی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا جس کا اعلان انہوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

انہوں نے مکہ میں مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا: ’آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے جائے گی۔ میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا مگر کام جلدی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا اور پھر ایک ایسے شخص سے ملا جو مجھے مکہ لے گیا، جہاں سے میرے ایک نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔‘

انہوں نے مزید لکھا: ’اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے۔‘  اپنے ایک دوست کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی اور لکھا: ’شکریہ میرے بھائی باسط۔ آپ نے مجھے زندگی کے اصل معنی اور مقصد بتائے۔‘


 ڈینی لیمبو، جن کا اصل نام ڈینی کیرن ہے، نے اطالوی سپر کار لیمبرگینی سے اپنے لگاؤ کا اظہار کرنے کے لیے ’لیمبو‘ کو اپنے نام کا حصہ بنایا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق ان کے اثاثہ جات کی مالیت 50 ملین پاؤنڈ ہے، جس کا ایک بڑا حصہ انہوں نے لندن میں ہوٹل کے کاروبار سے بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والے ڈینی لیمبو کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔

مصنف کے بارے میں