Get Alerts

سی سی پی او لاہور کا بسنت کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

سی سی پی او لاہور کا بسنت کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

لاہور : سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت بسنت کے پُرامن انعقاد کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں بسنت کے دوران حفاظتی تدابیر اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

بلال صدیق کمیانہ نے چھتوں کے مالکان سے کہا کہ وہ بسنت کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ آج سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیر سڑکوں پر نہیں آ سکے گی۔ سی سی پی او لاہور نے بسنت کے دوران پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت بھی دی تاکہ مانیٹرنگ کی جا سکے۔

بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہوگی اور اس قسم کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ یہ اقدامات بسنت کے دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور امن و سکون برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: