ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا جواب جلد دیں گے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا جواب جلد دیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان نے جلد امریکہ کے جھوٹ کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا جواب جلد دیں گے ۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جواب جلد دیں گے ۔ ہم دنیاکو سچائی بتائیں گے، افسانے اور حقیقت کا فرق بتائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ٹرمپ کے نئے بیان کا جواب دینے کے حوالے سے مشاورت کے لئے خواجہ آصف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات جاری ہے ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کیا جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ لمحے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ٹوئیٹر“پر کہنا تھا کہ پاکستا ن نے ہمیں بے وقوف بنایا اب اسے مزید فنڈ ز جاری نہیں کئے جائیں گے ،پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا وہ سمجھتے ہیں۔