چیئرمین نیب سال 2018میں نیب کی کارکردگی سے مطمئن

چیئرمین نیب سال 2018میں نیب کی کارکردگی سے مطمئن
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور :چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سال 2018میں نیب کی کارکردگی سے مطمئن  ہیں ۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بد عنوانی کے خاتمے کیلئے نیب موثر انداز سے ذمہ داری ادا کر رہا ہے ۔کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،اب تک لوٹے ہوئے 297 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔انہوں نے کہا کہ نیب قوانین کو ڈریکونئین کہنے والے بھول جاتے ہیں کہ سپریم کورٹ اسکا مکمل جائزہ لے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز اور ریلوے انجن غائب ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پوچھا بھی نہ جائے۔

نیب ہیڈکوارٹرزمیں تقریب سے خطاب چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ کوئی بھی فرد نیب تحقیقات پر اثر اندازنہیں ہوسکتا۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہاؤسنگ سوسائٹیزکےمتاثرین میں74کروڑ 79لاکھ کےچیک بھی تقسیم کیے۔