عمران خان کے علاوہ کسی نے غریب عوام کا نہیں سوچا: وزیر مملکت فرخ حبیب

عمران خان کے علاوہ کسی نے غریب عوام کا نہیں سوچا: وزیر مملکت فرخ حبیب
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کا وزیراعظم پاکستان عمران خان کے علاوہ کسی نے نہیں سوچا، عمران خان کی لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا۔ 
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے پنجاب کی ترقی کیلئے مختص کیا جانے والا سارا بجٹ لاہور میں خرچ کیا جاتا تھا، لیکن صرف وزیراعظم پاکستان عمران خان ہی ہیں جنہوں نے پاکستان کی غریب عوام کے بارے میں سوچا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی نظر آئے اور ملکی معیشت پر بھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے موذی وباءسے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی جو حکمت عملی اختیار کی، اسے پوری دنیا نے سراہا اور تعریف کی گئی۔ 
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کیلئے 2 ارب روپے خرچ کئے جبکہ عوام کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کیا، نئے سال کی بڑی خوشخبری پنجاب میں ساڑھے 4 ارب کے ہیلتھ کارڈ کا جاری ہونا ہی ہے۔