نئے سال پرعوام کو مہنگائی کا  تحفہ ، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

  نئے سال پرعوام کو مہنگائی کا  تحفہ ، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد : ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔ اوگرانے نئے سال پر  ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اوراس کا نوٹیفکیشن کردیاگیا ہے۔ 

قیمتوں میں اضافہ کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مہنگا ہو گیا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے مقرر کر دی گئی۔

دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3007 روپے 56 پیسے تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں