Get Alerts

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون بروز پیر کو طلب کر لیا۔


تفصلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر  شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، مالی سال 23-2022   کا سالانہ بجٹ  قومی اسمبلی کے اس سیشن میں  10 جون بروز جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔


قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا  ہے۔

ٹیگز: