اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل 5 مئی 2025 (بروز پیر) شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق، اجلاس میں خطے میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔ یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16واں اجلاس ہو گا، جس میں ممکنہ طور پر قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق اہم امور بھی زیر بحث آئیں گے۔