اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) کے اجلاس کل طلب کر لئے ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس 27 نومبر کو شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی دن شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ دونوں اجلاسوں میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر آصف زرداری نے یہ اجلاس طلب کئے ہیں، جو آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس کا دورانیہ 10 روز تک رہنے کا امکان ہے۔
اسی دوران، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی سیشن میں طلب کیا جائے گا۔ وہ قوانین جو سینیٹ یا قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہو سکے، انہیں مشترکہ اجلاس میں پیش کر کے منظور کرایا جائے گا۔