اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون 2026 کو شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس اسی روز شام 4 بجے بلانے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے اجلاس آئینی تقاضوں اور پارلیمانی امور کی انجام دہی کے لیے طلب کیے جا رہے ہیں، جن میں اہم قومی معاملات اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق امور زیر غور آنے کا امکان ہے۔
اجلاسوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن منظوری کے بعد جاری کیے جائیں گے۔