پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی 

پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی 

کراچی:پاکستان  اور سری لنکا ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔سری لنکا کی جانب سے دیا گیا170رنز کا ہدف پاکستان نے 42ویں اوور میں باآسانی 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 76، کپتان بسمہ معروف  نے 62رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی غلام فاطمہ کو  4وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ  3جون کو کھیلا جائے گا۔ بدھ کوکراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکن ویمن ٹیم پاکستان کو زیادہ ہدف نے دے سکی اور پوری ٹیم 48ویں اوور میں 169رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری 49رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں،پراسادانی ویراکوڈے 30،ہسینی پریرا 4 جبکہ کپتان چماری اتھاپاتھو نے 25 رنز بنائے۔پاکستان ویمن کی جانب سے غلام فاطمہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف پاکستان نے 42ویں اوور میں باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 76رنز کی شاندار اننگ کھیلی،منیبہ علی14جبکہ کپتان بسمہ معروف 62رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔سری لنکا کی جانب سے اچینی کلاسوریا اور اوشادی راناسنگھ نے 1،1وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی غلام فاطمہ کو  4 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ  3 جون کو کھیلا جائے گا۔