Get Alerts

 افغانستان میں طالبان جنگجوؤں اور رہنماؤں پر خواتین کے جنسی استحصال کے سنگین الزامات، عالمی سطح پر تہلکہ:اقوام متحدہ کی دستاویزی رپورٹ کا انکشاف

 افغانستان میں طالبان جنگجوؤں اور رہنماؤں پر خواتین کے جنسی استحصال کے سنگین الزامات، عالمی سطح پر تہلکہ:اقوام متحدہ کی دستاویزی رپورٹ کا انکشاف

نیویارک / کابل:افغانستان میں طالبان دورِ حکومت کے دوران خواتین کے حقوق کی پامالی اور ان کے خلاف جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک تازہ ترین رپورٹ نے بین الاقوامی برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ رپورٹ میں طالبان کے سرکردہ رہنماؤں اور جنگجوؤں پر براہِ راست خواتین کے جنسی استحصال اور تشدد میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (UNAMA) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 کے دوران طالبان ارکان کی جانب سے خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کے 21 کھرے اور دستاویزی شواہد پر مبنی واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان دلخراش واقعات کا شکار ہونے والوں میں 15 خواتین اور 6 کم عمر لڑکیاں شامل ہیں، جنہیں مختلف مواقع پر طالبان رہنماؤں اور جنگجوؤں کی جانب سے مبینہ طور پر جنسی تشدد اور جبر کا نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے طالبان رجیم پر دباؤ میں شدید اضافہ ہو گیا ہے اور ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: