وزرا اور سرکاری افسران کے غیرملکی دوروں پر پابندی ختم

وزرا اور سرکاری افسران کے غیرملکی دوروں پر پابندی ختم

اسلام آباد :  نگران حکومت نےجاتےجاتے کابینہ ارکان اورسرکاری افسران کےغیرملکی دوروں پرعائد پابندی ختم کردی ہے-کابینہ ڈویژن نےتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ غیر ملکی دوروں سے متعلق29جنوری 2024کاخط واپس لےلیاگیا جس میں نئی حکومت کے قیام تک غیر ملکی دوروں پر پابندی لگائی گئی تھی ۔

کابینہ ڈویژن کے مراسلے کے مطابق غیرملکی دوروں سےمتعلق تمام کیسز کو 26اکتوبر2018کی پالیسی کےمطابق نمٹایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں