ڈپٹی کمشنر کی سزا کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر کی سزا کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیف کمشنر آفس اسلام آباد  نےڈپٹی کمشنر  کی سزا کے فیصلے  کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان چیف کمشنر دفتر کے مطابق چیف کمشنر دفتر اسلام آباد، شفافیت، جوابدہی، اور قانونی طریقہ کار کی پابندی کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتا ہےاور  چیف کمشنر کی جانب سےانٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا ہے،  تینوں ملزمان پر قید کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہےتاہم عدالت نے ایک ماہ کیلئے سزا معطل کرتے ہوئے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق بھی دیا۔

ترجمان کے مطابق  عدالت کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے تک ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے، چیف کمشنر آفس قانونی عمل کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا.

 انٹراکورٹ اپیل کی پیروی کرنے کا فیصلہ مناسب عمل کو یقینی بنانے اور اس میں شامل تمام فریقین کے حقوق کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہےآفس انصاف کے حصول اور گڈ گورننس کے اصولوں کی پاسداری میں ثابت قدم رہے گا۔

مصنف کے بارے میں