بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا، کل مطلع صاف رہے گا

بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا، کل مطلع صاف رہے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں درمیانی اورتیزبارش کا سبب بننے والا مغربی سسٹم کا کافی بڑا حصہ شہر کی حدود سے نکل گیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار فراز کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم بتدریج مشرقی جانب منتقل ہورہا ہے، اور آج رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اورپھوارہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہفتے کوکراچی میں مطلع صاف  رہے گا جبکہ بارش کا امکان نہیں ہے، بارش کے عقب میں موجود سرد ہواؤں کے اثرات آج رات سے شہرپرنمودارہوسکتے ہیں۔  سرد ہواؤں کے اثرات کی وجہ سے درجہ حرارت میں 2سے 3ڈگری کمی اورخنکی میں اضافہ متوقع  ہے۔

مصنف کے بارے میں