Get Alerts

آیت اللہ علی خامنہ ای انٹیلی جنس اور جدید ٹریکنگ سسٹمز سے بچنے میں ناکام رہے، ٹرمپ

آیت اللہ علی خامنہ ای انٹیلی جنس اور جدید ٹریکنگ سسٹمز سے بچنے میں ناکام رہے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای انٹیلی جنس اور جدید ٹریکنگ سسٹمز سے بچنے میں ناکام رہے، اور اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون کے باوجود وہ اپنے اقدامات میں کوئی مؤثر کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ خامنہ ای کو مارا جا چکا ہے، اور یہ اقدام نہ صرف ایرانی عوام بلکہ پوری دنیا کے ان لوگوں کے لیے انصاف ہے جو خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھوں قتل یا معذور ہوئے۔ ٹرمپ نے اس عمل کو ایرانی عوام کے لیے ایک موقع قرار دیا تاکہ وہ اپنے ملک کو واپس حاصل کر سکیں، اور کہا کہ ایران کے انقلابی گارڈ، فوج اور پولیس کے بہت سے اہلکار اب لڑنے کے خواہاں نہیں ہیں اور وہ امریکا سے استثنیٰ کے طلبگار ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انقلابی گارڈ اور پولیس اب ایرانی محب وطن عناصر کے ساتھ ضم ہو کر ملک کو اُس عظمت کی طرف واپس لے آئیں گے جس کا وہ مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کی موت نے ایران کو ایک دن میں شدید نقصان پہنچایا اور ملک تباہی کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بمباری کا سلسلہ پورا ہفتہ یا جب تک ضروری ہوگا، جاری رکھا جائے گا تاکہ مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں امن قائم کیا جا سکے۔

ٹیگز: