Get Alerts

 آیت اللہ علی خامنہ ای  کی آخری رسومات،  وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل  کی تعزیتی تقریب میں شرکت

 آیت اللہ علی خامنہ ای  کی آخری رسومات،  وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل  کی تعزیتی تقریب میں شرکت

تہران: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ گرینڈ امام خمینی مصلّیٰ تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید آیت اللہ  علی خامنہ ای کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان، سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔

پاکستانی وفد نے ایرانی قیادت سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

وفد میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نیئر بخاری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شامل تھے۔

ٹیگز: