ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے بعد ملک بھر میں تعزیتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران میں نمازِ جنازہ کے بعد نکالے گئے تعزیتی جلوس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ حکومت نے یومِ سوگ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔
ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو تہران سے قم منتقل کیا جائے گا، جہاں مذہبی شخصیات اور عوام آخری دیدار کریں گے۔ عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں بھی غائبانہ نمازِ جنازہ اور تعزیتی اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایران کے مختلف شہروں میں شہری بڑی تعداد میں تعزیتی اجتماعات میں شریک ہو کر اپنے مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔