اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مزید اجاگر ہوا اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو حقِ خودارادیت ضرور ملے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور بھارت دہائیوں سے وہاں مظالم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ امن و سلامتی کی بات کرتا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اقدامات کرے اور بھارت کے مظالم پر توجہ دے۔