Get Alerts

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس: ایران، اسرائیل جنگ اور خطے کی صورتحال پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس: ایران، اسرائیل جنگ اور خطے کی صورتحال پر غور

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایران،اسرائیل جنگ اور خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ساتھ ہی افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا گیا۔

حکام نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور سرحدی تحفظ کے امور کو خطے کے بدلتے حالات کے پیش نظر مزید مستحکم بنایا جائے گا، اور ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: